لنڈی کوتل میں چیک پوسٹ کے قریب مکان میں بارودی مواد کا دھماکا

دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 29 جون 2021 19:21

لنڈی کوتل میں چیک پوسٹ کے قریب مکان میں بارودی مواد کا دھماکا
خیبرایجنسی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون2021ء) خیبر، لنڈی کوتل میں چیک پوسٹ کے قریب مکان میں بارودی مواد کا دھماکا ہوگیا، جس میں 4 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لنڈی کوتل میں چاروازگئی چیک پوسٹ کے قریب مکان میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی شدید آواز دور تک سنائی دی گئی ،دھماکے سے مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے دھماکا کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ علاقے کے داخلی خارجی راستوں پر سکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں خاتون سمیت 3 بچے بھی شامل ہیں،زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایس ایچ او محمد شریف نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں