ضلع خیبر محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کے غریب طلبہ و طالبات سے 30 لاکھ روپے ہڑپ لیے: معتبر ذرائع کا دعویٰ

ذرائع کے مطابق ڈی سی خیبر کی طرف سے سکالرشپ پروگرام کے لیے دیئے گئے 50 لاکھ روپوں میں سے بھی طلباء کو پورے پیسے نہیں دئیے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 2 ستمبر 2019 18:22

ضلع خیبر محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کے غریب طلبہ و طالبات سے 30 لاکھ روپے ہڑپ لیے: معتبر ذرائع کا دعویٰ
ضلع خیبر تحصیل باڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،2 ستمبر، 2019ء، نمائندہ خصوصی،حُسین آفریدی) ضلع خیبر محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کے غریب طلبہ و طالبات سے 30 لاکھ روپے ہڑپ کر لیئے۔معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چند مہینے پہلے محکمہ تعلیم ضلع خیبر نے پرائمری سطح پر سنٹرلائزیشن امتحان کے نام پر ایک امتحان کا انعقاد کیا۔ جس میں پورے ضلع خیبر سے سرکاری سکولوں کے تقریبا 56 ہزار طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر ہر طالب علم سے 50 روپے وصول کیے جو کہ ٹوٹل 28 لاکھ سے زیادہ روپے بنتے ہیں، کو یہ کہہ کر لیے گئے کہ اس امتحان کے نتائج جاری ہونے کے بعد ان پیسوں پر طلبہ و طالبات کے حوصلہ افزائی کے لیے گرینڈ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پوزیشن ہولڈرز سٹوڈنٹس کو ایوارڈز کے ساتھ ساتھ کیش انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ محکمہ تعلیم ضلع خیبر کے اہلکاروں کو قبائلی بچوں سے جمع کیے گئے 28 لاکھ سے زیادہ روپوں کو ہڑپ کرنے کا موقع اس وقت ہاتھ میں آیا ۔

جب ڈی سی خیبر نے سرکاری سکولوں کے سٹوڈنٹس کے لیے سکالرشپ کے نام پر 50 لاکھ روپے نقد رقم دے دی جو 27 اگست 2019 کو ہائی سکول کوہی ملک دین خیل باڑہ میں ضلع خیبر کے سرکاری سکولوں کے سٹوڈنٹس کے لیے سکالرشپ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محکمہ تعلیم خیبر کے اہلکاروں نے سنٹرلائزیشن امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو بھی اس پروگرام میں شامل کر لیا۔

جبکہ غریب بچوں کے 28 لاکھ روپے ہڑپ کر لیے۔ دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ڈی سی خیبر کی طرف سے سکالرشپ پروگرام کے لیے دیئے گئے 50 لاکھ روپوں میں سے بھی محکمہ تعلیم ضلع خیبر نے طلباء کو پورے پیسے نہیں دئیے۔ یاد رہے کہ سکالرشپ پروگرام میں 210 سٹوڈنٹس شامل تھے جس میں ہر طالب علم سے 3 سے 5 ہزار تک کٹوتی کی گئی اور اسی طرح محکمہ تعلیم ضلع خیبر کے اہلکاروں نے اس پروگرام میں بھی 8 سے 10 لاکھ روپے ہتھیالیے۔ بچوں کے والدین نے حکومت سے لوٹ مار کی آنکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں