تحصیل باڑہ میں ڈینگی وائرس نے علاقے کو لپیٹ میں لیکر تشویش ناک صورت اختیار کر لی

شلوبر قومی کونسل کے چیئرمین اور پی ٹی آئی رہنما عبدالغنی آفریدی نے محکمہ صحت ضلع خیبر سے فوری عملی اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 2 ستمبر 2019 18:39

تحصیل باڑہ میں ڈینگی وائرس نے علاقے کو لپیٹ میں لیکر تشویش ناک صورت اختیار کر لی
خیبر تحصیل باڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،2 ستمبر، 2019ء، نمائندہ خصوصی،حُسین آفریدی) تحصیل باڑہ میں ڈینگی وائرس نے علاقے کو لپیٹ میں لیکر تشویش ناک صورت اختیار کر لی ہے۔ شلوبر قومی کونسل نے محکمہ صحت ضلع خیبر سے فوری عملی اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔کونسل کے چیئرمین اور پی ٹی آئی رہنما عبدالغنی آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ کو خبر دار کرتا ہوں کہ فوٹو سیشن اور جعلی دعوؤں کی بجائے ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات اُٹھایا جائے ورنہ شلوبر قبائل سمت تحصیل باڑہ کے عوام محکمہ صحت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے اور بھرپور احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ صحت نے منگل کے روز تک متاثرہ علاقے میں عملی طور پر ڈینگی سپرے اور دیگر سہولیات اور احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں ضروری اقدامات نہ کیے تو محکمہ اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نہ ختم ہونے والے احتجاج کی کال دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز محکمہ صحت اور انتظامیہ نے نوگزی بابا بی ایچ یو میں صرف میڈیا کو خاموش کرنے کے لئے فوٹو سیشن کا ڈرامہ رچایا مگر حقیقت میں یہاں ابھی تک نہ کوئی ڈینگی سپرے کیا گیا نہ علاقے کے عوام میں مچھر دانی تقسیم کی ہے اور نہ کسی کی علاج معالجے کے لئے کوئی عملی اقدام اُٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر خدا نخواستہ ڈینگی کی بڑھتی ہوئی وائرس سے کسی کی موت واقع ہوئی تو محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ ذمہ دار ہونگے اور ان کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں