ریٹرنگ افیسر این ای43کاپولنگ سٹیشنزکادورہ

منگل 3 جولائی 2018 20:23

خیبرایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) این اے 43کے ریٹرنگ آفسرزاہدعثمان کاکاخیل نے تیراہ بازار زخہ خیل اورلنڈیکوتل کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا معائنہ کیا اوروہاں پر سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کے حلقہ این اے 43کا سب سے دوردراز علاقہ بازار زخہ خیل اورلنڈیکوتل میں سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیا اورپولینگ اسٹیشنز تک عوام کی رسائی کو ممکن قرار دیا۔اس موقع پر اس کے ساتھ بازاز زخہ خیل کے تحصیلدار بھی موجود تھے ۔ریٹرنگ آفسرزاہد عثمان کاکاخیل وہاں پر لوگوں سے بھی ملے اورراستے میں قائم تمام خاصہ دار اورایف سی کی چیک پوسٹوں پر کچھ دیر قیام کیا اورسیکورٹی کے حوالے سے انہیں بریفینگ دی۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں