ہم بلاامتیازکرکٹ کی ترقی اورفعالی کیلئے کوشاں ہیں، سازشی عناصر مخالفت پر تلے ہوئے ہیں،خیبرکرکٹ ایسوسی ایشن

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:03

ہم بلاامتیازکرکٹ کی ترقی اورفعالی کیلئے کوشاں ہیں، سازشی عناصر مخالفت پر تلے ہوئے ہیں،خیبرکرکٹ ایسوسی ایشن
خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء)خیبرکرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ان پیٹرن تیمورآفریدی ،چیئرمین حاجی نعمت خان ،صدر عامر آفریدی اورقمبرالیون کے صدر بسم اللہ خان نے ان پر لگائے گئے شاہین کرکٹ کلب کے تمام الزامات یکسرمسترد کردئیے اورکہاکہ ایسوسی ایشن بلاامتیازکرکٹ کی ترقی اورفعالی کیلئے کوشاں ہیں مگر سازشی عناصر کھیل کی بجائے مخالفت پر تلے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جمرودپریس کلب میں جوابی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلا ف میں ہم کھلاڑیوں کو نقصان پہنچانے کیخلاف ہے مگررول ریگولیشن کے تحت خیبرپیس گیمزمیں شامل تمام کھیلوں میں خیبرایجنسی سے باہر علاقو ں کے کھلاڑیو ں کوکھیلنے کی اجازت نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ خیبرگرین کرکٹ ٹیم نے فاٹا نہیں بلکہ پاکستان کی سطح پر اپنی پہچان بنائی ہے جس کی ڈر سے مخالف ٹیموں کے کھلاڑی اورصدور کھیلنے کی بجائے اعتراضات کرتے ہیں ،ایسوسی ایشن کے ذمہ دارہونے کے ناطے عامرآفریدی اوردیگر عہدیدارتمام کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا رویہ رکھتے ہیں تو یہی وجہ ہے کہ یہاں کے کھلاڑیوں نے میرٹ کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ بنائی ہے ،

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں