کوہاٹ ‘صوبائی پبلک سروس کمیشن کی سفارش پرزراعت کے شعبہ توسیع میں پانچ خواتین سمیت 23 ایگریکلچرآفیسر(گریڈ17 ) بھرتی‘نوٹیفکیشن جاری

منگل 19 مئی 2020 13:26

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) محکمہ زراعت خیبرپختونخوا نے صوبائی پبلک سروس کمیشن کی سفارش پرزراعت کے شعبہ توسیع میں پانچ خواتین سمیت 23 ایگریکلچرآفیسر(گریڈ17 ) بھرتی کرکے مختلف اضلا ع میں تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔محکمہ ایگریکلچر‘ لائیوسٹاک اینڈ کوآپریٹیو کے سیکرٹریٹ سے گزشتہ روز جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ نی(ایکسٹیشن ونگ) میں اٴْوپن میرٹ پر تین خواتین سمیت 20 ایگریکلچرافسر جبکہ خواتین کے لئے مختص کوٹے پر دوخواتین اور اقلیتی کوٹے پر ایک ایگریکلچر افسر کی بھرتی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے بھرتی ہونے والے ایگریکلچر افسروں محمدآیاز کو ضلع مہمند‘ مہران علی پشاور‘ اخترعلی سوات‘ طاہربادشاہ نوشہرہ‘ محمدوقاص ڈیرہ اسماعیل خان‘ عمرالدین باجوڑ‘ عطا ء اللہ نوشہرہ‘ فاروق نواز پشاور‘ اقبال حسین سوات‘ عبیداللہ لکی مروت‘ ساجد خان بونیر‘ دانیال حسین شاہ لکی مروت‘ محمدشعیب مانسہرہ‘ محمدطارق مردان‘ برہان الدین دیرلوئر‘ عمران خان مالاکنڈ‘ اکرام اللہ ڈیرہ اسماعیل خان‘ عائشہ صدیق ہری پور‘ حلیمہ بی بی اورشبانہ گل پشاور اور خواتین کے کوٹے پر بھرتی ہونے والی خواتین ایگریکلچر آفیسر فریدہ بی بی اور مدیحہ عالمزیب پشاور جبکہ اقلیتی کوٹے پر بھرتی ہونے والے ایگریکلچرافسررمیض بابر کو چارسدہ میں تعینات کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں