صوبے میں ضم شدہ قبائلی اضلاع سے دیگر اضلاع میں افسروں اور اہلکاروں کی تقرری و تبادلوں پر پابندی عائد

حکومت کی طرف سے لگائی جانے والی پابند ی کے بعداب قبائلی اضلاع میں تعینات افسروںاور اہلکاروں کے صوبے کے دیگر اضلاع میں تبادلے نہیں ہوسکیں گے

جمعہ 16 نومبر 2018 12:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) خیبرپختونخواہ حکومت نے فوری طورپر صوبے میں ضم شدہ قبائلی اضلاع سے دیگر اضلاع میں افسروں اور اہلکاروں کی تقرری و تبادلوں پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزاسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ کے دفتر سے جاری ایک نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی نے فوری طورپرصوبہ میں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں تعینات تمام سرکاری افسروں اور اہلکاروں کے دیگر اضلاع میں تقرری و تعیناتی پرٹاحکم ثانی پابند ی لگا دی ہے۔ حکومت کی طرف سے لگائی جانے والی پابند ی کے بعداب قبائلی اضلاع میں تعینات افسروںاور اہلکاروں کے صوبے کے دیگر اضلاع میں تبادلے نہیں ہوسکیں گے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں