ْنگراں وزیرِ اعظم کی اپنی تعلیم و تربیت میں والد کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے آواز بھر آئی

جمعرات 7 دسمبر 2023 16:08

ْنگراں وزیرِ اعظم کی اپنی تعلیم و تربیت میں والد کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے آواز بھر آئی
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2023ء) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی اپنی تعلیم و تربیت میں والد کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے آواز بھر آئی۔کیڈٹ کالج کوہاٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملکی تعلیمی نظام کی کامیابی میں اساتذہ کا انتہائی اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوم والدین پر آج اپنے والد کو بہت مس کر رہا ہوں، یوم والدین کی تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے، بچوں کی تعلیم سے متعلق والدین کا کردار بھی اہم ہے۔انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ کیڈٹ کالج کا میٹرک اور انٹر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنا قابل تعریف ہے، پڑھے لکھے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، آپ زندگی میں جس چیز کا ارادہ کرتے ہیں کامیاب ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں