عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید تعلیم سے آگاہی کے حوالے سے متعلق کوہاٹ

یونیورسٹی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 9 اکتوبر 2019 23:12

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید تعلیم سے آگاہی کے حوالے سے متعلق آفاق تنظیم کے زیر اہتمام کوہاٹ یونیورسٹی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ورکشاپ میں کوہاٹ بھر سے سکولوں کے طلباء و طالبات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء ملک عاطف خان مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں آرگنائزر میاں مہاجر خان نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور روزانہ ایک ٹائم ٹیبل کے مطابق امتحان کی تیاری کے لیے نئے فارمولے پیش کیے۔ ورکشاپ میں مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء ملک عاطف خان نے طلبہ کے لئے ٹریننگ سیشن کو مفید قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس قسم کی تعلیمی ورکشاپ کو ہر اسکول کی سطح پر کروانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ طلباء کو عصر حاضر کے مطابق نصابی سرگرمیوں اور امتحانی طریقہ کاراپنانا چاہیے تاکہ ہمارا معیار تعلیم بلند ہو۔آخر میں ملک عاطف خان اور چیئرمین کاروان عمل سلیم الطاف نے شرکاء میں انعامات تقسیم کیی

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں