وفاقی حکومت کاخیبرپختونخوا کے 11 اضلاع میں اوورلوڈنگ ،وولٹیج کمی دور کرنے کیلئی132 کے وی گنجائش کی13 نئے گرڈ سٹیشن تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار

جمعہ 15 جنوری 2021 18:19

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) وفاقی حکومت نے کوہاٹ اور کرک سمیت صوبہ خیبرپختونخوا کے (11) اضلاع میں اورلوڈنگ اور وولٹیج کی کمی دور کرنے کے لئی132 کے وی گنجائش کی13 نئے گرڈ سٹیشن تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے جس پرتقریباً 9 ارب10 کروڑ روپے کی خطیر لاگت آئے گی۔ باخبراورذمہ دار ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی کی ہدایت پر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) نے متعلقہ حکام کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس کے مطابق تمام مجوزہ13 گرڈ سٹیشنوں کے لئے تخمینہ کا اندازہ معلوم کرنے لئے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان گرڈ سٹیشنوں کی تعمیرکے لئے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت خصوصی فنڈز سے رقم فراہم کرنے کا انتظام کیا جائے۔

مراسلہ کے مطابق مجوزہ132 کے وی گرڈ سٹیشنوں میں جرما کوہاٹ ‘ بانڈہ داؤدشاہ کرک ‘ چمکنی پشاور‘ راحت آباد پشاور‘ اکوڑہ خٹک نوشہرہ‘ مینگورہ‘ ایبٹ آباد‘ گندف ہری پور‘ بلال مسجد حطار‘ تھانہ ملاکنڈ‘ تالاش لوئر دیر‘ عمرزئی چارسدہ‘ اور تجوڑی لکی مروت شامل ہیں۔

(جاری ہے)

-ان مجوزہ گرڈ سٹیشنوں کے لئے مناسب سائٹس کا دورہ کرکے متعلقہ حکام کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس ضمن میں باخبر ذرائع کے مطابق پیسکوکے متعلقہ حکام نے گزشتہ روز ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤدشاہ میں چار مقامات بانڈہ داؤدشاہ‘ احمدی بانڈہ‘ مکوڑی اورخرم کے مقامات پر سروے کیا ۔ حکام کے حوالے سے اطلاعات کے مطابق ایک گرڈ سٹیشن پر 70 کروڑ روپے کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے حساب سے تمام 13 گرڈ سٹیشنوں پرمجموعی لاگت کا اندازاً تخمینہ9 ارب 10 کروڑروپے لگایا گیاہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں