جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

کوہاٹ میں تین روز سے گہرے پانی کے کنوئیں میں گرے ہوئے نوجوان کو زندہ نکال لیا گیا

اتوار 18 فروری 2024 18:15

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2024ء) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق کوہاٹ میں تین روز سے گہرے پانی کے کنوئیں میں گرے ہوئے نوجوان کو زندہ نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے مطابق کوہاٹ شہر سے متصل راولپنڈی روڈ پر واقع کوہاٹ اینکلیو میں ایک گہرے کنویں میں ایک نوجوان گرنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور گزشتہ تین روز سے پانی کے ایک کنویں میں گر کر پھنسے ہوئے رفیع اللہ نامی نوجوان کو پیشہ ورانہ طریقے سے زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ نوجوان جمعہ کے دن سے لاپتہ تھا جسے اتوار کی صبح علاقہ مکینوں نے کنویں میں دیکھ کر ریسکیو 1122کوہاٹ کو اطلاع دی۔ اس موقع پر موجود نوجوان کے والدین اور دیگر رشتہ داروں اور عوام نے ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں