کوہاٹ، تحصیل تخت نصرتی میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق

جمعہ 8 مارچ 2024 21:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی میں ایک گھر کے رہائشی کمرے کی چھت اچانک منہدم ہوکر گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ملبہ تلے دب گئے جن میں ایک بچہ جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق یہ واقعہ تخت نصرتی کے نواحی علاقہ احمد آباد کی حدود میں واقع مستی خیل کورونہ میں پیش آیا جہاں گل عربستان کے گھر میں ایک کمرے کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس کے ملبہ تلے آکر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک بچہ کی جان چلی گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم جائے واقعہ پہنچ گئی اور موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک منتقل کیا۔ جاں بحق بچہ کی شناخت بلال ولد گل عربستان کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں