کوہاٹ، زہریلی خوراک کھانے سے متاثرہ گھرانے کے 8افراد میں سے ایک خاتون جاں بحق

پولیس نے مبینہ طوپر زہریلا سوپ پلانے والے شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع

جمعہ 15 مارچ 2024 19:55

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) قبائلی ضلع کرم کی اپر تحصیل کے نواحی علاقہ میںزہریلی خوراک کھانے سے متاثرہ ایک ہی گھرانے کے آٹھ افراد میں سے ایک خاتون جانبر نہ ہوسکی ،پولیس نے مبینہ طوپر زہریلا سوپ پلانے والے شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق تین روز قبل ضلعی صدرمقام پاراچنار کے نواحی علاقے نورکی میں سید مظاہر حسین کے گھرکے تمام آٹھ افراد مبینہ طورپرزہریلی سوپ پینے کی وجہ سے شدید متاثرہوکر بے ہوش ہوگئے تھے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنارمنتقل کردیا گیا تھا جہاں بعدازاں زہریلی خوراک کھانے سے ایک خاتون مسماة (ت) جان بحق ہوئی تھی۔

پولیس سربراہ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی تفتیشی ٹیم تشکیل دی جس نے واقعہ کی گتھیاں سلجھاتے ہوئے مبینہ ملوث شخص سید شاہ سید ولد سید میر حسین کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سید مظاہر حسین کا زیرحراست ملزم سید شاہ سید پر دو لاکھ سترہزار روپے قرض تھا جس کا مطالبہ کرنے پردونوں کے مابین پاراچنار بازار میں زبانی تکرار ہوئی تھی جبکہ بعدازاں ملزم نے افطاری کے لئے لے جانے والے سوپ میں زہریلا مواد دیا تھا جس سے سید مظاہرحسین کے اہل خانہ کے افراد بے ہوش ہوگئے جبکہ ایک خاتون ہسپتال میں چل بسی۔

پولیس نے واقعہ میں مبینہ طورپر ملوث ملزم سید شاہ سید ولد سید میر حسین کو گرفتار کرکے خلاف قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں