کوہلومیں وبائی مرض نمونیا سے 500لوگ متاثر

اتوار 6 جنوری 2019 19:30

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2019ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تحصیل ماوند،تحصیل کوہلو،تحصیل کاہان ،گرسنی،جاندران سمیت ملحقہ علاقوں میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران وبائی مرض نمونیا،کھانسی اور بخار سے تقریبا 500سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں متاثرین میں بچے ،بوڑھے اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے ماہرین طب کے مطابق ضلع میں شدید خشک سالی اور خشک سردی سے بڑی تعداد میں لوگ وبائی مرض سے متاثر ہورہے ہیں اگر ضلع میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہیں کیے گئے تو متاثرین کی تعدادتیزی سے بڑھ جائیگی واضع رہے تحصیل ماوند میں گزشتہ ہفتے کے دوران 100سے زیادہ افراد نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں جس میں دو بچوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیںکوہلو کے علاقہ مکینوں نے صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری ،محکمہ صحت کوہلو و دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ پورے ضلع میں فری میڈیکل کیمپ اورٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ وبائی مرض کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں