تمبو میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل مریستان کرکٹ کلب نے اپنے نام کرلیا، فائنل میں گرین ٹائیگر کو شکست

جمعہ 31 جنوری 2020 23:44

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2020ء) کوہلو کے سب تحصیل تمبو میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل مریستان کرکٹ کلب اور گزین ٹائیگر کے درمیان کھیلا گیا، مریستان کرکٹ کلب نے 35 رنز سے گرین ٹائیگر کو ہرا کر فائنل اپنے نام کرلیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمعہ خان مری تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ سپورٹس بورڈ کے چیئرمین چوہدری نعیم اور اعظم مری تھے فائنل میچ دیکھنے کے لئے قبائلی رہنما وڈیرہ میرو خان مری، میر بجار خان مری، ماسٹر ہوران مری، بابو منظور مری، حسین مری اور حاجی علی مراد سمیت علاقائی عمائدین اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی، مریستان کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 110 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں گزین ٹائیگرز مقررہ اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنا سکی اور اسطرح مریستان کرکٹ کلب نے گزین ٹائیگر کو35 رنز سے ہرا کر فائنل اپنے نام کرلیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمعہ خان مری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس کے وژن کے تحت ہر گرائونڈ آباد رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے سب تحصیل تمبو میں بہترین کرکٹ ٹورنامنٹ سے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع میسر آئے ہیں اور پورے ضلع سے 15 بہترین کرکٹ کلبز نے ٹورنامنٹ میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے انہوں نیکہا کہ نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ مثبت صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں یہاں کے نوجوانوں میں کھیلوں سے محبت دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے کوہلو کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہاں کے نوجوان ملکی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں اپنے علاقے کا نام روشن کرینگے شائقین کرکٹ نے کھیلوں کے میدان آباد کرنے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

آخر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں