تھانہ پولیس کوٹلی کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون‘ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

اتوار 17 فروری 2019 13:20

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) تھانہ پولیس کوٹلی کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون‘ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار‘ دس سو چالیس گرام چرس برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی عرفان سلیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مہربان چوہدری نے ہمراہ اشتیاق علی تفتیشی ثاقب بشیر ،قیوم انصاری،محمد جمیل چوہدری ،ڈی ایف سی بوستان،سفیان ،باسط،صفدر معہ نفری مخبر کی اطلاع پر ہل کلاں کے مقام پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش اخمت شاہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے دس سو چالیس گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں