وزیر ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر کا راج محل کی یونین کونسل گوئی خاص میں مرکزی آفس کا دورہ

منگل 26 دسمبر 2023 19:25

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2023ء) وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے حلقہ راج محل کی یونین کونسل گوئی خاص میں مرکزی آفس کا دورہ کیا اورقائد اعظم ڈے کی تقریب میں اہلیان گوئی کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ پر کیک کاٹااس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل دھنواں ڈاکٹر نعیم اصغر ملک، ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل چوکی ٹینڈہ شاہنواز زراعت ایڈوکیٹ، سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ساجد ملک، چیرمین یونین کونسل دھنواں حبیب ملک، یوتھ کونسلر یونین کونسل دھنواں عظیم ملک، نوجوان رہنما انوار الحق یونین کونسل قمروٹی، وائس چیئرمین یونین کونسل گوئی خاص تبارک احمد میر لوکل کونسلر فرید ملک، لوکل کونسلر عامر ملک، لوکل کونسلر آصف ملک، سابق امیدوار لوکل کونسلر عظیم اختر قادری مرکزی رہنما یونین کونسل گوئی خاص ملک زمان مسعود ملک و دیگر موجود تھے اس موقع پر وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قائد اعظم کی شخصیت جہد مسلسل کی علامت ہیںقائد اعظم محمد علی جناح کا نام رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں