14اگست پاکستان کی آزادی کادن ہے ،

انشاء اللہ تعالیٰ پہلے سے مزیدبڑھ کراورشایان شان طریقے سے منائیںگے ،سردار محمدزاہد

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:39

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ وسٹی صدرپاکستان مسلم لیگ ن سردارمحمدزاہدخان نے کہاہے کہ14اگست پاکستان کی آزادی کادن ہے اس دن کوانشاء اللہ تعالیٰ پہلے سے مزیدبڑھ کراورشایان شان طریقے سے منائیںگے 14اگست کوکوٹلی سٹی کے اندرہرطرف سبزہلالی پرچموںاوررنگ رنگ جھنڈیوںکی بہارہوگی 14اگست یوم پاکستان کے پیچھے ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیاںہیںہمارے اسلاف نے مملکت خدادادپاکستان کی خاطرگھربارچھوڑے،ہجرت کی،شہیدہوئے اورلازوال قربانیوںکے بعدقائداعظم محمدعلی جناح کی قیادت میںمملکت خدادادپاکستان معرض وجودمیںآئی جوقومیں اپنے اسلاف کوبھول جاتی ہیںوہ کبھی ترقی نہیںکرتیںچودہ اگست کویوم پاکستان جشن آزادی شایان شان طریقے سے مناکردنیاکوپیغام دیںگے کہ ہم زندہ قوم ہیںسبزہلالی پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے آفس میں14اگست یوم آزادی،جشن آزادی کے انتظامات کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںانفارمیشن آفیسرسردارمحمداکمل خان،چیف آفیسرملک محمدنوازخان،راجہ گلفراز،حلقہ صدریوتھ ونگ ن لیگ سردارعارف ناز،الطاف بھٹی،کے بی خورشیدملک،ثاقب ملک،سردارگلفرازکے علاوہ دیگربھی موجودتھے۔ایڈمنسٹریٹربلدیہ وسٹی صدرپاکستان مسلم لیگ ن سردارمحمدزاہدخان نے کہاکہ چودہ اگست یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ابھی سے تیاریاںشروع کردی ہیںاس حوالہ سے کمیٹیاںبھی تشکیل دے رہے ہیںتاکہ آزادی کادن شایان شان اورپہلے سے بہترطریقے سے منایاجاسکے اس دفعہ کوٹلی سٹی کی ہروارڈسے سبزہلالی پرچم اٹھائے قافلے تقریبات میںشرکت کریںگے چودہ اگست یوم آزادی وجشن آزادی کوپہلے سے بڑھ چڑھ کرمنانے کے لیے کمیٹیاںتشکیل دے دی گئی ہیںکوٹلی سٹی کوسبزہلالی پرچموںاورجھنڈیوںسے سجایاجائے گاانہوںنے کہاکہ چودہ اگست ہماری آزادی کادن ہے اوراس دن کوہم بہترین اورشایان شان طریقے سے منائیںگے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں