موٹر سائیکل چوروں کی تھانہ پولیس کوٹلی کو دس دن کے وقفہ کے بعد ایک اور سلامی

پرانا ہسپتال گلی والی مسجد کے باہر سے نمازی کا موٹر سائیکل چوری عوام عدم تحفظ کا شکار پولیس خاموش تماشا

اتوار 19 اگست 2018 13:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) موٹر سائیکل چوروں کی تھانہ پولیس کوٹلی کو دس دن کے وقفہ کے بعد ایک اور سلامی پرانا ہسپتال گلی والی مسجد کے باہر سے نمازی کا موٹر سائیکل چوری عوام عدم تحفظ کا شکار پولیس خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل چوروں نے انت مچادی (ر) پروفیسر محمد صغیر گذشتہ روز نماز کی ادائیگی کے لیے پرانا ہسپتال والی مسجد کے باہر موٹر سائیکل کھڑا کر کے گے نماز کی ادائیگی کے بعد واپس باہر آ کر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب کافی تلاش کے بعد نہ ملنے پر تھانہ پولیس کوٹلی کو تحریری درخواست دی لیکن دو روز گزرنے کے باوجود پولیس موٹر سائیکل کا سراغ لگانے میں ناکام واضع رہے کے گذشتہ تین ماہ کے دوران کوٹلی شہر سے بڑی تعداد میں موٹر سائیکل چوری ہونے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں پولیس نے چند دن پہلے اخبارات میں موٹر سائیکل چور پکڑنے کا دعوہ کیا تھا لیکن زرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کے مذکورہ موٹر سائیکل چور سے پولیس کو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی جبکہ کوٹلی شہر میں مکانوں کے تالے توڑ کر چور شہریوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی بھی لوٹ کر غائب ہو گے ان وارداتوں کے ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں مکمل ناکام صرف خانہ پوری کے لیے غریب اور بے بس لوگوں کے بچوں کو تھانے لا کر تفتیش کے نام پر تشدد کر کے جب کچھ نہ برآمد ہوا چھوڑ دیا عوام علاقہ نے آئی جی پولیس شعیب دستگیر اور ڈی آئی جی میرپور رینج یاسین قریشی سے مطالبہ کیا ہے کے کوٹلی تھانہ کی حدود میں چوری کی پے در پے وارداتوں کے سدباب کے لیے تھانہ پولیس کوٹلی میں کسی اچھی شہرت کے حامل ایس ایچ او کو تعینات کیا جائے جو چوروں کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر ے تا کہ عوام کو اس ذہنی اذیت سے چھٹکارہ مل سکی-

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں