وزیر اعظم آزاد کشمیر سے مختلف کالجزکی طالبات کی ملاقات ،تعلیمی بورڈمیرپورمیںپیپرزچیکنگ کے نظام کوبہتربنانے کامطالبہ کیا

منگل 16 اکتوبر 2018 16:29

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) آزادکشمیرکے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے دورہ کوٹلی کے دوران مختلف کالجزکی طالبات نے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان سے ملاقات کرکے تعلیمی بورڈمیرپورمیںپیپرزچیکنگ کے نظام کوبہتربنانے کامطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

طالبات نے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان سے مطالبہ کیاکہ تعلیمی بورڈمیرپورمیںپرچوں کی چیکنگ کے ناقص نظام کوبہتربنانے کے ساتھ ساتھ فرسٹ ایئرکے پرچوںمیںمارکنگ کاعمل صحیح طرح سے نہیںکیاگیاجس وجہ سے ہماراکیئریئرمتاثرہونے کاخدشہ ہے طالبات نے مطالبہ کیاکہ فرسٹ ایئرکے پیپرزکی ری چیکنگ کرواکرہمارے مستقبل کومحفوظ بنایاجائے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے طالبات کویقین دلایاکہ چیئرمین تعلیمی بورڈمیرپورسے بات کرکے آپ کے ساتھ ہونے والی پیپرزچیکنگ کے نظام میںحق تلفی کاازالہ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں