حکومت آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے میڈیا پالیسی کی منظوری پر اظہار تشکر

پیر 17 جون 2019 19:31

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) مرکزی صدر آزاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلٹس راجہ نثار احمد خان نے حکومت آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے میڈیا پالیسی کی منظوری اور نفاذ پر وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان وزیر اطلاعات صحافیوں کے کے سرتاج مشتاق احمد منہاس۔

(جاری ہے)

سیکریٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا صحافتی تنظیموں کی جانب سے پیش کردہ میڈیا پالیسی کی منظوری دیکر حکومت نے ریاست جموں و کشمیر کے صحافیوں کے ساتھ بڑی ہمدردی اور دوستی کا اظہار کیا ہے۔

ریاستی میڈیا انتہائی کے نا مساعد حالات میں کشمیر کاز کے لیے جس انداز سے آواز بلند کرنے میں کردار ادا کیا ہے اس کے لیے پوری کشمیری قوم فخر کرتی ہے۔ حکومت نے اسی طرح تعاون جاری رکھا تو انشاء اللہ کشمیری قوم کے سپوت اپنے مشن کو جاری رکھنے میں اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ آزاد جموں کشمیر یونین آف جرنلٹس حکومت کے اس فیصلے پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں