غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور منی چینجرز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی ہو گی ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹلی

منگل 9 جولائی 2019 23:06

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ فاروق اکرم کی زیر صدارت کرنسی ایکسچینج و منی چینجرز مالکان کا اجلا س منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میجر (ر) ناصر رفیق ، ڈی ایس پی خواجہ قیوم ،پی آئی جمال سبحانی ،کرنسی ایکسچینج مالکان و دیگر متعلقین بھی مو جود تھے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ فاروق اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی عملداری کے سلسلہ میں بلا تفریق اور بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور منی چینجرز سمیت غیر قانونی کارور بار کرنے والوں کے خلاف تحت ضابطہ کی جائے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور منی چینجرز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی ہو گی کرنسی ایکسچینج اور منی چینجرز مالکان اسٹیٹ بینک سے لائسنس لے کر یا پھر کسی رجسٹرڈ کمپنی کی برانچ سے ہی کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ فاروق اکرم نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی کے کاروبار کو نقصان پہچانا نہیں بلکہ کرنسی ایکسچینج اور منی چینجرز کے کاروربار کو قانون کے دائرہ کار میں لانا ہے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور منی چینجرز کے خلا ف ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی عمل لائی جائے گی ملک و سماج دشمن عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت حکومت پاکستان ، حکومت آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کی طرف سے دی جانے والی ہدایات کو یقینی بنانے کے لیے ضلع کوٹلی کی سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ایس ایچ او صاحبان کو ہدایات دی گی کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جملہ نقاط پر من و عن عملدر آمد کروایا جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ فاروق اکرم نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی سالمیت اور امن و امان کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ فاروق اکرم نے کہا کہ کرنسی ایکسچینج اور منی چینجرز کو اسسٹنٹ کمشنر نے 5 مئی کو منعقدہ میٹنگ میں رجسٹریشن کے لیے مہلت دی تھی جس کو دو ماہ گزر چکے ہیں ریاست کی سلامتی ، دفاع اور عوام کے جان و مال کے تحفظ ہماری قومی ذمہ داری ہے جس میں لا پرواہی یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں