پولیس تھانہ کوٹلی کی کاروائی بدنام زمانہ موٹر سائیکل چور گرفتار چوری کے تین موٹر سائیکل برآمد مقدمہ درج

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:42

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) پولیس تھانہ کوٹلی کی کاروائی بدنام زمانہ موٹر سائیکل چور گرفتار چوری کے تین موٹر سائیکل برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ کوٹلی چوہدری شہزاد کی ٹیم ایس آئی اشتیاق علی، تفتیشی آفیسر جمیل چوہدری،غفاراحمد ،محمد بوستان ،سفیان راجہ پر مشتمل ٹیم نے گلہار کالونی کے مقام پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ جرائم پیشہ ارسلان عرف شانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے چوری کے تین موٹر سائیکل براامد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ دج کر کے تفتیش شروع کر دی دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات متوقع-

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں