شہری گھر بیٹھے سرکاری محکموں سے متعلق اپنی شکایات پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے حکومتی اداروں تک پہنچا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر کوٹلی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:42

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں شہری اپنے گھر بیٹھے سرکاری محکموں سے متعلق اپنی شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے پا کستان سیٹیزن پورٹل موبائل APPLICATION ڈائون لوڈ کر کے موبائل ایپ کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی شکایات پہنچا سکتے ہیں APPLICATION(ایپ)کو استعمال کرنے کے لیے صارفین سب سے پہلے اپنے موبائل فون میں موبائل ایپ ڈا،ْون لوڈ کریں دیگر تمام موبائل Apsکی طرح Log in کرنے کے لیے پہلی بار (صرف ایک بار) خود کو رجسٹر کروانے کے لیے بنیادی معلومات ، نام، جنس ، فون نمبر، شناختی کارڈ نمبر ، شہر، پتے سمیت دیگر معلومات کے اندراج کے بعد اپنی رجسٹریشن مکمل کروائیں اوراس کے بعدLog in ہو کر اسapp کو استعمال کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کی آگاہی مہم کا مقصد غریب اور نادار لوگوں کو حکومت تک رسائی اور ان کی داد رسی ہے تمام محکمہ جات وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے شکایات سیل کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے اپنے محکمہ جات سے متعلق شکایات کا بر وقت جواب دیں ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں