کوٹلی ‘ آزادی ریس مارچ گوڑا موڑ مصطفٰی سی شروع ہوئی جو بائی پاس روڈ پر اختتام پذیر ہو گئی

منگل 22 اکتوبر 2019 13:19

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) راجہ ظفراللہ آرگنائزر نے کھوئیرٹہ کے مقام پر آزادی ریس مارچ کا انعقاد کروایا آزادی ریس مارچ گوڑا موڑ مصطفٰی سی شروع ہوئی جو بائی پاس روڈ پر اختتام پذیر ہو گئی۔اس موقع پر ڈی آئی جی شہریار سکندر ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم ، ایس ایس پی راجہ اکمل ، اے سی کھوئیرٹہ راجہ مدثر ، اے سی دھیرکورٹ راجہ صداقت ، راجہ اقبال سکندر خان ،راجہ قیصر اقبال ، راجہ شاداب سکندر ایڈووکیٹ ،صدر انجمن تاجراں راجہ اشفاق ،بیرسٹر محمد علی خان یوکے علاوہ شہریوں اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آزادی ریس مارچ میں کل 200کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سے تین کھلاڑیوں نے مقابلہ جیتا ۔

(جاری ہے)

جیتنے والوں میں سے شہباز احمد آف بہاولپور نے پہلی ، ابرار احمد آف میرپورنے دوسری اور کونین آف کھوئیرٹہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ڈی آئی جی شہریار سکندر ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم ، ایس ایس پی راجہ اکمل ، اے سی کھوئیرٹہ راجہ مدثر ، اے سی دھیرکورٹ راجہ صداقت و دیگر نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقدی انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی شہریار سکندر ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے کہا کہ جہاںگرائونڈآبادہوتے ہیںوہاںہسپتال ویران ہوتے ہیں نوجوان کی جسمانی نشوونمااورمثبت سرگرمیوںکے لیے کھیلوںکاانعقاداحسن اقدام ہے نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مندجسمانی سرگرمیوںپربھی بھرپورتوجہ دے آنے والادور آپ نوجوانوںکاہی ہے آپ نے ہی ملک کی بھاگ دوڑسنبھالنی ہے انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے اندرظلم کابازارگرم کررکھاہے نوجوان سوشل میڈیاکے ذریعے مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کے ساتھ بھرپوراظہاریکجہتی کویقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں