سیاسی و مذہبی اجتماعات میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف جرمانوں سمیت سخت کارروائی کی جائے، ڈپٹی کمشنر کوٹلی کی ہدایت

ضلعی انتظامیہ عوام میں ماسک کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیگی ،کوئی بھی فرد بغیر ماسک سیاسی اجتماعات میں شرکت نہیں کر سکے گا، سٹیج سے ضابطہ کار ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے وقتا ً فوقتا ًاعلانات کیے جائینگے،اعلامیہ

ہفتہ 5 جون 2021 15:27

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر ضلع کوٹلی امجد علی مغل نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ سیاسی و مذہبی اجتماعات میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور جرمانوں سمیت سخت کارروائی کریں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کرونا کے نئے آنے والے کیسز مذہبی اجتماع میں شرکت کی وجہ سے آئے ہیں۔

ہفتے کے روز محکمہ داخلہ کے کرونا ایس او پیز کے حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کی روشنی میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی راجہ محمد اکمل خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ فاروق اکرم،اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات اور افسر مال قدیر مغل شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی جانب سے سیاسی اجتماعات کے حوالے سے جاری ضابطہ کارکی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوٹلی امجد علی مغل نے کرونا وایرس کی موثرروک تھام کو یقینی بنائے جانے اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے ضروری ہدایات دیتے ہویے کہا ہے کہ سیاسی اجتماعات کھلی جگہوں پر منعقد کیے جایں جس میں 500سے زاید افرادکی شرکت کی اجازت نہ ہوگی۔سیاسی ریلیز نکالنے کی اجازت نہ ہو گی،سیاسی جلسوں کے دوران سماجی فاصلہ کو یقینی بنایا جائے گا اور کم ازکم 6فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائے گا عوام الناس کے لیے بیٹھنے کا اہتمام کیا جائے گا اور کرسیوں کو 6فٹ کے فاصلہ کے ساتھ لگایا جائے گا جاری ہدایات کے مطابق سیاسی اجتماعات کا دورانیہ 3گھنٹے سے زاید نہ ہو گا داخلی سیاسی اجتماعات کے لیے بڑے اور ہوادار کمروں کا انتخاب کیا جائے گا تاہم شرکاء کی تعداد ایسے کمروں کی گنجائش کے 50فیصد تک محدود رکھی جایگی تنگ جگہوں پر سیاسی اجتماعات کا انعقاد نہیں کیا جائے گا حکومت آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ عوام الناس میں ماسک کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائے گی اور کوئی بھی فرد بغیر ماسک سیاسی اجتماعات میں شرکت نہیں کر سکے گا۔

سٹیج سے ضابطہ کار ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے وقتا ً فوقتا ًاعلانات کیے جاینگے سیاسی اجتماعات COVID-19سے متعلق ضابطہ کار ایس او پیز پر عملدرآمد کے بارے میں عوا م الناس میں آگاہی شعور اجاگر کیا جائیگا اس مقصد کے لیے ضروری نمایاں بینرز پینا فلیکس نصب کیے جائینگے۔عوام کے لیے ہاتھوں کی صفائی اور سماجی دوری کو فروغ دینے والے نوٹسز آویزاں کیے جانے کو یقینی بنایا جائے گا مقامی انتظامیہ سیا سی اجتماعات کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہیڈ سینٹایزر کی دستیابی کو یقینی بنائینگے متعدد داخلی اور خارجی راستوں کا استعمال کیا جائیگا اور انتظار کی جگہوں پر زیادہ ہجوم نہیں کیا جائیگا بخار،کھانسی، زکام،چھوٹے بچوں اورضعیف العمرافراد کی سیاسی اجتماعات میں شرکت کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کیا جائے گا آنکھوں،ناک یا منہ کو چھونے سے گریز کیا جائے گا خاص کار جب ہاتھ صاف نہ ہو تو سیاسی اجتماعات میں کھانا کھانے،پیش کیے جانے کی ممانعت ہو گی جاری ہدایات کے مطابق تاہم پانی کے کولرزمناسب فاصلے پررکھیں جائینگے تاکہ رش کومحدود/ قابو میں رکھاجاسکے۔

جاری ہدایات میں کہاگیاہے کہ بیماری کے پھیلاوکوروکنے کے لیے سیاسی اجتماعات کے شرکاء صحت مندطرزعمل پرسختی سے عملدرآمدکویقینی بناینگے سیاسی اجتماعات کے منتظمین،آرگنایزرزایس اوپیز پرعمل درآمدکروانے کے پابندہونگے۔ کروناایس اوپیزپرجاری ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ سیاسی اجتماعات کے منتظمین/آرگنایزرکے خلاف ضابطہ جاتی کاروائی کرنے کی مجازہوگی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں