کوٹلی میںلڑائی جھگڑے کے دومقدمات میں 5ملزمان کومجموعی طور پر 3سال 4ماہ قید اور مجموعی 46000 روپے جرمانہ

بدھ 3 اپریل 2024 14:24

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) سینئر سول جج عقیل احمد لنگڑیال اورسینئر تحصیل قاضی حافظ محمد ندیم اصغر کی عدالت نے لڑائی جھگڑے کی دو مختلف مقدمات نمٹاتے ہوئے 5ملزمان کومجموعی طور پر 3سال 4ماہ قید اور مجموعی 46000 روپے جرمانہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سرکار بنام الیاس مقدمے میں شہادت استغاثہ کی روسے ملزمان الیاس،آصف،طارق وعرفان کوجرائمAPC 341/34کامجرم گردانتے ہوئے جرم APC 341کی پاداش میں سزائے قیدایک ایک ماہ قیدمحض اورجرمانہ مبلغ 1500/=روپے فی کس دی گئی۔

عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرمان مزیدایک ایک ہفتہ قید محض بھگتیں گے۔مجرمان کودفعہ382/Bکااستفادہ بھی دیاگیا۔دوسرے مقدمے سرکار بنام شفرت شاہ میں ملزم فداشاہ کوجرمAPC 337/F5کی پاداش میں مجرم گردانتے ہوئے سزائے قیدتین سال اورجرمانہ مبلغ چالیس ہزارروپے بطورارش ادائیگی کی سزادی گئی۔جومستغیثہ کواداکیاجائے،دیگرجرائم کی حدتک ملزم کوبری کیاگیا۔مجرم فداشاہ کودفعہ382/Bکااستفادہ دیاجاکرمجرم کے ایام حراست سزائے قیدسے منہا کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں