ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کا یونین کونسل بنڈلی کا دورہ ، راجپوت قبیلے کا وزیر حکومت کی حمایت کا اعلان

گزشتہ ڈھائی سالہ دورہ اقتدار میں آپکے حقوق کے لئے رات دن لڑا آگے بھی آپکے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کروں گا ،وزیر صحت

جمعہ 5 اپریل 2024 21:03

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے یونین کونسل بنڈلی کا دورہ کیا جہاں بنڈلی چمبر کالونی سے راجپوت قبیلے نے وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی حمایت کا اعلان کیا۔شامل ہونے والوں میں صوبیدار راجہ ریاض، راجہ امجد،راجہ شریف،راجہ وحید شریف،راجہ شمریز شریف، راجہ کالا خان، راجہ زیشان شانی، راجہ اجمل، راجہ خادم حسین راجہ عبد الحفیظ، راجہ انعام، راجہ احسان، راجہ مہران، راجہ انضمام، راجہ معروف،راجہ ساجد، راجہ شمریز عرف کاکا، راجہ راؤف، راجہ کاشف، راجہ شازم، راجہ عمران، راجہ سلیمان، راجہ عرفان،راجہ عبید، راجہ کبیر، راجہ قدیر، راجہ محیظ،راجہ سجاد، راجہ ساجد، راجہ مختار، راجہ اعجاز خان اور ر اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے کنبے قبیلے سمیت انصر ابدالی کی حمایت کا اعلان کیا۔وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی جب بنڈلی چمبر کالونی پہنچے تو اہلیان چمبر کالونی نے ان کا شاندار استقبال کیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب سے چیرمین زکوٰة وسیم مصطفائی ایڈووکیٹ،راجہ فیاض، ساجد مغل، راجہ ارشد، حاجی شکیل، چوہدری اسد اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی عوام کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا آپ لوگ جو امیدیں لیکر میرے ساتھ شامل ہوئے انشاء اللہ آپ کومایوس نہیں کروں گا اہلیان کھوئیرٹہ گزشتہ ڈھائی سالہ دورہ اقتدار میں آپکے حقوق کے لئے رات دن لڑا آگے بھی آپکے حقوق پر سمجھوتا نہیں کروں گا کھوئیرٹہ کے اندر پہلی بار 60کلو میٹر سڑکیں دی آج مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں محکمہ صحت کے اندر انقلابی اصطلاحات کیں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر میں مافیا کے خاتمے کے اقدامات کر رہے ہیں تمام کابینہ کا اعتماد حاصل حکومت مدت کرے گی آخر میں وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں