وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کا یونین کونسل ندی سوہانہ پتھاں کا دورہ ،درجنوں خاندانوں کا حمایت کا اعلان

ہفتہ 6 اپریل 2024 13:38

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے یونین کونسل ندی سوہانہ پتھاں کا دورہ کیا جہاں درجنوں خاندانوں نے ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی حمایت کا اعلان کیا۔ شامل ہونے والوں میں حاجی مشتاق نائیک طفیل،چویدری کرامت حسین،چوہدری معروف، قمر زمان، چوہدری تاج،ناظم حسین پومبڑا، نوید رضا پومبڑا، عتیق زمان، مظہر زمان، سامی مشتاق، منور مشتاق، شہزاد طفیل گورسی، اشتیاق طفیل گورسی، انتسام قاسم، نائیک شفیع، جبکہ بیرون ملک مقیم چوہدری کرم داد، مصطفیٰ طفیل، استخار احمد گورسی، اظہر طفیل گورسی، قاسم حسین پومبڑا، حبیب زمان پومبڑا، حسنین یعقوب پومبڑا، زیشان پومبڑا اور دیگر اپنے کنبے قبیلے سمیت شامل تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی جب پومبڑا ہاؤس پتھاں پہنچے تو کارکنان کی بڑی تعداد نے وزیر حکومت کو خوش آمدید کہا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے پنڈال میں لایا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور عوام علاقہ کے لئے کی جانے والی کاوشوں پر وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور کہا آپ لوگ جو امیدیں لیکر میرے ساتھ شامل ہوئے آپ کو مایوس نہیں کروں گا آج اعلان کرتا ہوں پتھاں کا پولنگ سٹیشن یکطرفہ ہو گیا موجودہ حکومت کے منصوبوں پر مخالفین واویلا مچانا بنتا ہے کیونکہ اپنے طویل دورے اقتدار میں عوام کے لئے کچھ نہیں کر سکے پانچ سال بعد کھوئیرٹہ کے انقلابی تبدیلیاں دیکھیں گے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق عوام کے حقوق انکی دہلیز پر پہچانے کے لئے پُرعزم ہیں مافیا اور ٹھکیداری نظام کا خاتمہ کریں گے سرکاری اداروں میں عام عوام کی رسائی آسان بنائیں انڈمنٹل فنڈ کا قیام وزیر اعظم کا بڑا اقدام ہے آخر میں وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں