ڈاکٹر محمودالحسن راجہ مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئےکوٹلی میں پروقار نعتیہ محفل کا انعقاد

بدھ 1 نومبر 2023 20:52

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2023ء) ڈاکٹر محمودالحسن راجہ مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئےکوٹلی میں پروقار نعتیہ محفل کا انعقاد کیا گیا۔صدارت قاری سردار مظفر حسین نے کی۔ محفل کے مہمان خصوصی مرحوم کے برادر اکبر ممتاز قانون داں راجہ جاوید ایڈوکیٹ اور صاحب زادہ راجہ فاتح محمود کیانی تھے۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ھوا۔

ظفر اقبال نےہدیہ نعت پیش کرنے کا شرف حاصل کیا۔ پروفیسر راجہ محمد صدیق خان نے اپنے مختصر خطاب میں مرحوم ڈاکٹر محمودالحسن راجہ کے ساتھ اپنی جڑی یادوں کو سامعین سے شیئر کیا۔انہوں نےکہا کہ ڈاکٹر صاحب مرحوم علم دوست ٫انسانیت نواز اور خوبصورت سیرت کے حامل تھے. آپ خدمت خلق کے بڑے داعی اور شاہکار تھے۔اللہ تعالی نے آپ کی ذات میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ کوٹ کر بھرا تھا۔

(جاری ہے)

ریاست کی بیوروکریسی میں آپ کا بہت نمایاں نام اور مقام تھا۔ مرحوم کے سانحہ ارتحال پر پوری ریاست میں صف ماتم بچھی۔ ڈاکٹر صاحب مرحوم بےشمار غریب طلبہ اور طالبات کی فیسیں اپنی جیب سے ادا کرتے۔وہ ہمیشہ طلبہ کو سخت محنت کرنے کی تلقین کرتے۔آخر پر پروفیسر راجہ محمد صدیق خان نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ محفل کے مہمان خاص ممتاز قانون داں راجہ جاوید ایڈوکیٹ نے تقریب کے منتظمین کا اپنی اور مرحوم ڈاکٹر صاحب کے صاحبزادوں کی جانب سے صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے پیارے بھائی ڈاکٹر محمودالحسن مرحوم کی خدمت خلق کی روایت اور صدقہ جاریہ کو عظیم جزبہ کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اس سے قبل راجہ فاتح محمود کیانی نے اپنی پر سوز آواز میں عارف کھڑی شریف کا کلام ترنم سے پیش کر کے سامعین پر وجد کی کیفیت طاری کی۔قاری مظفر حسین نے ڈاکٹر صاحب کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی۔\378

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں