کھیل کے گراؤنڈ آباد ہونے سے نئی نسل کو صحت مند وتندرست رکھا جا سکتا ہے،جنرل سیکرٹری ہاکی ایسوسی ایشن

پیر 25 ستمبر 2023 21:30

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2023ء) جنرل سیکرٹری ہاکی ایسوسی ایشن آزاد کشمیر عارف ناز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہاکی ٹورنامنٹ کے حوالے سے اضلاع کی سطح پر ٹیموں کی رجسٹریشن کروائی جائے،تا کہ 24اکتوبر کو آزاد کشمیر ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام راولاکوٹ کے مقام پر منعقد ہونے والی اے کے چمپئین شپ میں حصہ لینے کے اہل ہو سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ عارف ناز کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کے گراؤنڈ آباد ہونے سے نئی نسل کو صحت مند وتندرست رکھا جا سکتا ہے،صحت مند تفریح کے لئے کھیلوں کا فروغ حکومت کی ذمہ داری ہے اور مختلف کھیلوں کے حوالے سے نوجوانوں کو بہترین سہولیات کے ساتھ مواقع فراہم کرنے سے ہی منفی سرگرمیوں کا شکار لوگوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے۔\378

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں