جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرونا وائرس کوشکست دینا ہوگی،حاجی مہتاب حسین

ہم نے اپنے ملک ،اپنے شہر اپنے محلے اوراپنے گھرکے افرادکو اس وباء سے بچانا ہے،رہنماء پی ٹی آئی کی گفتگو

بدھ 1 اپریل 2020 13:09

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف پی پی 165کے رہنماء ومیڈیا کوارڈینیٹراوورسیزپاکستانیزکمیشن لاہورحاجی مہتاب حسین بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو کوونا وائرس جیسی وباء سے بچانے کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کریں، مشکل کی اس گھڑی میں ہماراایک ہی جذبہ ہونا چاہیے کہ ہم نے اپنے ملک ،اپنے شہر اپنے محلے اوراپنے گھرکے افرادکو اس وباء سے بچانا ہے۔

(جاری ہے)

اورحکومت اورمحکمہ صحت کی جانب سے بتائی جانیوالی احتیاطی تدابیر کو اختیارکرنا ہے،حاجی مہتاب حسین بھٹی نے کہا کہ ملک کیلئے یہ ایک کڑاامتحان ہے جس سے نکلنے کیلئے ہرپاکستانی کو جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کرکام کرنا ہوگا۔اور عالمی وباء کرونا وائرس کوشکست دینا ہوگی۔

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں