محکمہ سیاحت نے زرعی سیاحتی پروگرام متعارف کروادیا

ہر ماہ پنجاب کے مختلف دیہی علاقوں فیملی فروٹ فیسٹیولز کا انعقاد کیا جائیگا

منگل 11 دسمبر 2018 16:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) محکمہ سیاحت نے زرعی سیاحتی پروگرام متعارف کروادیا جس کے تحت ہر ماہ پنجاب کے مختلف دیہی علاقوں فیملی فروٹ فیسٹیولز کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے صوبائی وزیر یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور نئی نسل کو زراعت کی طرف راغب کرنے کے لئے ایگری ٹوریزم شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کو پہلا فروٹ فیسٹیول شرقپور میں منعقد ہو گا،دیہی زراعی سیاحتی فیسٹیول سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں