ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ لائیو اسٹاک نے مختلف اضلاع میں فلڈ ریلیف کیمپس لگا دیئے

جمعرات 22 اگست 2019 14:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء)ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ لائیو اسٹاک نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں فلڈ ریلیف کیمپس لگا دیئے ۔ترجمان کے مطابق ریلیف کیمپس کا مقصد مویشیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

کیمپس بہاولپور، قصور، لودھراں، اوکاڑہ، ویہاڑی، پاکپتن، بہاولنگر میں لگائے گئے ہیں۔ ضلع بہاولنگر میں 15، پاکپتن میں 15، اوکاڑہ میں 5 کیمپس لگائے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ریلیف کیمپس میں حفاظتی ٹیکہ جات، اینٹی بائیوٹکس، الرجی، بخار اور ورم کش ادویات موجود ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں