برآمدی صنعت کیلئے 5سالہ نیشنل ٹیرف پالیسی سے برآمدی صنعت ترقی کرے گی‘راجہ عدیل

ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2018-23کے تحت تمام صنعتوں کیلئے ٹیرف میں کمی لائی جائے ،ٹیرف پالیسی کا اطلاق تمام صنعتوں پر کیا جائے تاکہ صنعتی شعبہ ملکی برآمدات میں اہم رول ادا کرسکے ‘سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

پیر 15 اکتوبر 2018 16:26

برآمدی صنعت کیلئے 5سالہ نیشنل ٹیرف پالیسی سے برآمدی صنعت ترقی کرے گی‘راجہ عدیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے وفاقی حکومت کی طرف سے برآمدات کو فروغ دینے اور ایکسپورٹ انڈسٹری کی سہولت کیے لئی5سالہ نیشنل ٹیرف پالیسی کو حتمی شکل دینے اور اسے منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے اور 5سالہ قومی ٹیرف پالیسی 2018-23کی حکومت کی5سالہ تجارتی پالیسی (اسٹریجٹک ٹریڈ پالیسی فریم ورک2018-23) کا حصہ بنانے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سے برآمدی صنعتیں ترقی کرے گی انہوںنے کہا کہ ٹریڈ پالیسی فریم ورک2018-23کے تحت تمام صنعتوں کیلئے ٹیرف میں کمی لائی جائے ۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ برآمدی صنعت کیلئے نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت رواں مالی سال کے دوران ملکی برآمدات 25ارب ڈالر سے زائد لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ ٹیرف پالیسی کا اطلاق تمام صنعتوں پر کیا جائے تاکہ صنعتی شعبہ ترقی کرسکے اور ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے اہم کردار ادا کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں