ایف ایف سی کی جانب سے دو روزہ بین الاقوامی ٹیکنیکل سمپوزیم کا انعقاد17 اکتوبر سے ہوگا

پیر 15 اکتوبر 2018 19:43

ایف ایف سی کی جانب سے دو روزہ بین الاقوامی ٹیکنیکل سمپوزیم کا انعقاد17 اکتوبر سے ہوگا
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی رینکنگ میں گزشتہ سات سالوں سے مسلسل نمبر ون رہنے والی کمپنی فوجی فرٹیلائزر کی جانب سے ہمیشہ معلومات اور مہارت کو دوسروں کے ساتھ شئیر کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جاتے ہیں۔ اس اسی حوالے سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایسے کئی ایونٹس منعقد کیا جاتے رہتے ہیں۔

اس سال اسی حوالے سے دو روزہ بین الاقوامی ٹیکنیکل سمپوزیم کا انعقاد 17اور 18 اکتوبر کو اسلام آباد میں کیا جا رہا ہے۔ اس سال ہونے والے ایونٹ کا موضوع اپنے ایسٹس کی کارکردگی میں اضافہ ہے۔ اس دو روزہ ایونٹ میں ٹیکنالوجی اور انڈسٹری لیڈرز کو اپنی معلومات باقی لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔ ٹیکنیکل پالیسی سازی کے حوالے سے موضوعات پر بھی بحث ہو گی۔

(جاری ہے)

ایف ایف سی کی جانب سے اس ایونٹ کے تحت مختلف ممالک سے آئے لیڈرز کے لیے باقی دنیا کے ٹیکنیکل انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ ملنے کا موقع ہوگا۔ ایونت کے آٹھ سیشنز میں مختلف سپیکرز ایسٹ مینجمنٹ اور انکی لائف تائم کو بڑھانے کے حوالے سے بات کریں گے۔ ایک طرف تو بین الاقوامی پاہرین تکنیکی لحاظ سے اپنی معلومات حاضرین کے ساتھ شیئر کریں گے جبکہ دوسری جانب پاکستانی بزنس لیڈرز پاکستان میں کیمیکل پراسیس انڈسٹری کو چلانے اور در پیش مسائل کے ھوالے سے بھی بات کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں