غیر ملکی خریداروں کی پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی نمائش میں شرکت انتہائی خوش اور حوصلہ افزاء ہے ‘ ڈی جی ٹڈیپ
روابط کو فروغ دینے ،باہمی تجارتی بڑھانے کیلئے نجی سطح پر بھی وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں‘ پی سی ایم ای اے کی ایوارڈ تقریب سے خطاب عالمی نمائش میں شریک غیر ملکیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری ،شہریوں کی کثیرتعداد نے پاکستانی مصنوعات کے معیار کو سراہا
جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:34
(جاری ہے)
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عبد الطیف ملک ،چیئرمین نعیم ساجد ،کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان، نارتھ زون کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان،سینئر ممبر ریاض احمد،چیف آرگنائزر قمر ضیاء ، میجر (ر) اختر نذیر ،اکبر ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
ڈی جی ٹڈیپ میاں ریاض احمد نے نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکی خریداروں اورمندوبین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور آپ لوگوں کی آمد اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔روابط کے فروغ اور باہمی تجارت کے فروغ میں نجی سطح پر تبادلے بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اعلی معیار کی وجہ سے پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کی دنیا میں مانگ ہے اس لئے مینو فیکچررز کو چاہیے وہ نہ صرف معیار کو برقرا ر رکھیں بلکہ اس میںمزید جدت بھی لائیں۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو نمائش کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کارپٹ انڈسٹری کی ترقی اور اس کے مسائل کے حل کیلئے پہلے بھی تعاون فراہم کیا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔کارپٹ کی تین روزہ عالمی نمائش گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئی ۔نمائش میں شریک غیر ملکیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری کی گئی جبکہ شہریوں کی کثیرتعداد نے بھی نمائش کا وزٹ کر کے پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کے معیار کو سراہا اور خریداری بھی کی ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار