ایف بی آرتاجر و صنعتکاروں کو ناجائز ہراسمنٹ کا سلسلہ بند کرے،پیاف

بزنس کمیونٹی اور حکومت کے درمیاں غلط فہمیاں پیدا کر کے تاجروں کو ڈی گریڈ کیا جارہا ہی: میاں نعمان کبیر،ناصر حمید جاوید اقبال صدیقی بزنس کمیونٹی پہلے ہی نامساعد حالات میں ملکی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے انکو ناجائز ہراساں اور تنگ نہ کیاجائے

پیر 22 اکتوبر 2018 19:29

ایف بی آرتاجر و صنعتکاروں کو ناجائز ہراسمنٹ کا سلسلہ بند کرے،پیاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے ایف بی آر کی جانب سے تاجروں و صنعتکاروں کے بینک اکائونٹس تک رسائی کے قانون کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایف بی آر کے افسروں کو لگام دے انکے اطوارتاجروں کے لیے پریشانی کا باعث ہیں ۔تاجر و صنعتکار برادری اپنے ذمہ پہلے ہی انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس و دیگر متعدد ٹیکسز ذمہ داری و ایماندرای سے ادا کر رہی ہے ہیں اس کے باوجود تاجرو صنعتکاروں کو آئے روز ہراساں کیا جاتا ہے۔

بزنس کمیونٹی پہلے ہی نامساعد حالات میں ملکی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے انکو ناجائز ہراساں اور تنگ نہ کیاجائے۔ چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ تاجروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کے افسران ایک سکیم کے تحت موجودہ حکومت کو ناکام کرنا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ بزنس کمیونٹی اور حکومت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر کے تاجروں کو ڈی گریڈ کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹوں اور صنعتوں میں آئے روز چھاپوں کی وجہ سے بزنس کمیونٹی میں ہراسمنٹ کی فضا پائی جاتی ہے اور انکا کاروبار ڈسٹرب رہتا ہے۔ مزید برآں کاروباری طبقہ کی تمام معلومات بینکوں کے ذریعے ایف بی آر تک پہنچنے کی بدولت بینکوں پر سے عوام کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ بینکوں کے ڈیپازٹ بھی کم ہو رہے ہیں اس سلسلے میں بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے معلومات فراہم کی جانی چاہیے۔ پیاف عہدیداران نے وفاقی وزیرخزانہ اینڈ اکنامک افئیر اسد عمرسے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کے افسران کو تنبیہ کی جائے کہ تاجرو صنعتکاروں کو ناجائز تنگ نہ کریں، خوف کی فضاء ختم کی جائے اور نہ بغیراجازت انکے احاطوں اور دکانوں میں چھاپے مارے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں