پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام سپیشل ایجوکیشن پر ریسرچ کے موضوع پر کانفرنس (آج) ہوگی

منگل 4 دسمبر 2018 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ فار ڈس ایبلڈ کے اشتراک سے ’سپیشل ایجوکیشن میں ریسرچ‘ کے موضوع پر دوسری قومی کانفرنس آج بروز ( بدھ ) کو صبح 10بجے الرازی ہال میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے پہلے سیشن میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ اختتامی سیشن میں وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن پنجاب چوہدری محمد اخلاق بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر و دیگر بھی شرکت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں