سوشل میڈیا پر بے بنیاد پراپیگنڈا قابل مذمت ہے‘ڈاکٹر شاہد صدیق

عوام نے اپنے ہاتھوں سے (ن) لیگ کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے منوں مٹی تلے دفن کر دیا

منگل 4 دسمبر 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے بانی کارکن‘ مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) مسلسل دس سالوںتک سیاہ و سفید کی مالک تھی لیکن پی ٹی آئی کی حکومت سے سو روز بعد ہی کارکردگی کا حساب مانگا جارہا ہے،ہم انشا اللہ خود کو بھی احتساب کیلئے پیش کریں گے اور ملک و قوم کی دولت لوٹنے والوں سے بھی حساب لیا جائے گا ۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے پار ٹی کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے ہاتھوں سے مسلم لیگ (ن) کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے منوں مٹی تلے دفن کر دیا ہے اور اس کا دوبارہ اقتدار میں آنا خواب ہی رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ لیگیوں اور ان کے حواریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد پراپیگنڈا قابل مذمت ہے ۔اداروں سے سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرنے سے حقیقی تبدیلی آئے گی،تمام فیصلے قوم کے وسیع تر مفاد میںکیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں بدعنوانی اور ناقص گورننس کی بدترین مثالیں ہیں عوام افراتفری اور بے یقینی کی سی کیفیت سے دوچار ہیں۔

پاکستان کے محب وطن عوام نہایت اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ عمران خان ہی وہ واحد سیاست دان ہیں جو پاکستان کو مسائل کے کرداب سے نکال سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں