افغان تجارتی وفد پہلی بار 3م روزہ میگا انٹیریئرز نمائش میںشرکت کریگا

نمائش پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر لاہور میں 14 دسمبر سے شروع ہوگی ، میاں کاشف اشفاق

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) افغان تجارتی وفد پہلی بار پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر لاہور میں 14 دسمبر سے شروع ہونے والی 3 روزہ میگا ’’انٹیریئرز پاکستان‘‘ نمائش میں شرکت کے لئے پاکستان آئے گا۔ یہ بات پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے ہفتہ کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے میگا نمائش کے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیر ملکی وفود کے شایان شان استقبال اور میزبانی کے لئے خصوصی کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی ایف مقامی برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کے ممکنہ خریداروں کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کا بہترین موقع فراہم کر رہی ہے۔ اس ایکسپو کا بنیادی مقصد ملک کی برآمدی تجارت میں اضافہ اور دنیا بھر سے خریداروں کو پاکستانی کاروباری اداروں سے روابط کے قیام کا موقع فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ اور صلاحیت موجود ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ ایکسپو مطلوبہ تجارتی مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی جس سے برآمدات میں اضافہ ہو گا اور پاکستان قیمتی زرمبادلہ بھی کما سکے گا۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کی بہت ضرورت ہے اور اس کا بڑا پوٹینشل موجود ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت گذشتہ چند سال کے دوران 2.5 بلین ڈالر سے کم ہو کر صرف 500 ملین ڈالر رہ گئی ہے۔ ایف پی سی سی آئی اور وفاقی حکومت دونوں کو پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ’’انٹیریئرز پاکستان‘‘ نمائش سے دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں اضافہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا یہ خوش آئند ہے کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتر آئی ہے جس کی وجہ سے دونوں حکومتیں اقتصادی بحالی کے لئے مزید اقدامات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

نمیاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ’’ انٹیریئرز پاکستان‘‘ کا بنیادی مقصد ملک بھر میں فرنیچر ڈسپلے کیلئے مناسب جگہ اور مواقع مہیا کرنا ہے۔ قومی نمائشیں مقامی پروڈیوسرز کو بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی اورنوجوان انٹرپرینیورز کو مارکیٹ رجحانات کا جائزہ لینے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں