لیبر ٹیموں کاپنجاب بھر میں جبری مشقت کے خلاف گرینڈ آپریشن میں 434مقامات پر چھاپے مارکر 60بچے بازیاب

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) لیبر ٹیموں نے پنجاب بھر میں جبری مشقت کے خلاف گرینڈ آپریشن میں 434مقامات پر چھاپے مارکر 60بچے بازیاب کروا لئے ہیں۔صوبہ بھر میں جبری مشقت کے خلاف کارروائی سیکرٹری لیبر پنجاب سارہ اسلم کی ہدایت پر کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری لیبر پنجاب سارہ اسلم نے کہا کہ معصوم بچوں سے جبری مشقت کروانے والے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 47مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔پنجاب بھر میں لیبر انسپکٹرز کو معصوم بچوں سے جبری مشقت کروانے والے مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیاہے۔معصوم بچوں سے جبری مشقت کروانے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں