حکومت برآمدات کے فروغ اور ملک بھر میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے خصوصی امدادی اور مراعاتی پیکج مہیا کرے
یونائیٹڈ بزنس گروپ کی کور کمیٹی کے اجلاس سے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک، ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی کا خطاب
جمعرات 17 جنوری 2019 13:14
(جاری ہے)
اس موقع پر یو بی جی کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا کہ کاروباری برادری نے وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اب حکومت ملک میں بزنس فرینڈلی ماحول پیدا کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے تاکہ اقتصادی سرگرمیوں کو تیز کرنے میں مدد مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے لئے ایک بہترین ملک ہے کیونکہ سکیورٹی آپریشنز کے نتیجے میں مختلف شہروں میں امن بحال ہو چکا ہے اور اب کراچی میں اقتصادی استحکام اورامن کا دور دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی اداروں کو مضبوط کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے ذریعے گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے علاوہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے اقدامات اٹھائے کیونکہ اس کیلئے ایک وسیع البنیاد منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جس میں سرخ فیتے کا خاتمہ، ون ونڈو آپریشن کے ذریعے تمام سہولیات کی فراہمی اور ان تمام قانونی رکاوٹوں کا خاتمہ شامل ہیں جن سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا طریقہ کار مشکل ہو رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت اچھی حکمرانی، سکیورٹی، توانائی اور غیر متوازن پالیسی جیسی اہم معاملات کو حل کرنے کے لئے واضح اور ٹھوس اقدامات کرے گی جو ماضی میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری پر اثر انداز ہو تے رہے ہیں۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ حکومت برآمدات کو بہتر بنانے کے لئے صنعتی شعبے کی مشاورت سے قوانین اور کاروباری ماحول میں مثبت تبدیلیوں کا عمل شروع کرے۔ گھریلو تجارت (ڈومیسٹک کامرس) کے شعبہ پر بھی توجہ مرکوز کی جائے جسے ماضی میں بری طرح نظرانداز کیا گیا کیونکہ یہ شعبہ جی ڈی پی کا 32 فیصد ہونے کے ساتھ ساتھ 20 فیصد ملازمتیں بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری دوستانہ پالیسیوں کو عملی شکل دینے کے لئے بزنس کمیونٹی ہر ممکنہ تعاون کیلئے تیار ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے کہا کہ تمام شعبوں کو مساوی مواقع فراہم اور متعلقہ قوانین اور قوائد و ضوابط کو بہتر بنا کر بیرونی تجارت کو بحال کیا جاسکتا ہے۔ گذشتہ حکومت نے پانچ بڑے شعبوں کیلئے خصوصی پیکیج دیتے ہوئے باقی تمام سیکٹرز کو نظر انداز کردیا تھا جسے دیگر سٹیک ہولڈرز امتیازی سلوک تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کے تحفظ اور سرمائے کی بیرون ملک منتقلی کو روکنے کے لئے مراعتی پیکج، ٹیکس رعایتوں، بینک قرضوں پر چھوٹ اور بجلی و گیس کے بلوں پر سبسڈی دینے کی ضرورت ہے، حکومت صنعتوں کا پہیہ رواں رکھنے کے لئے ٹیکسٹائل اور چمڑے کے یونٹس کو ریلیف مہیا کرے اور برآمدات میں اضافے کیلئے برآمدکنندگان کو سہولیات و مراعات فراہم کرے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی زیرصدارت خواتین کے تحفظ بارے اجلاس
وزیر اعلی مریم نواز کا جناح ہائوس و گیلری کا دورہ، دیواروں پر شرپسندوں کی بداعمالی کی کالک دیکھ کر دکھ ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت ستھرا پنجاب، پتنگ بازی، روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ بارے اجلاس
لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب
افواج پاکستان کی عزت ہر محب وطن پاکستانی کی ریڈ لائن ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر لاہورپہنچ گئے، آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
پنجاب اسمبلی نے سانحہ نو مئی کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار مختص کوٹے سے زائد خواتین اوپن میرٹ پر فورس کا حصہ بن گئیں
جماعت اسلامی کی قومی ہاکی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارک
لیاقت بلوچ سے وزیر خوراک بلال یاسین کی ملاقات
پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘سپیکر ملک محمد احمد خان
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ