پیاف نے منی بجٹ (اکنامک ریفارمز) کو تاجر دوست قرار دیدیا

جمعرات 24 جنوری 2019 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے منی بجٹ (اکنامک ریفارمز) کو تاجر دوست قرار دیا ہے۔ چیئرمین پیاف میان نعمان کبیر نے سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ مشتر کہ بیان میں کہا کہ ہم حکومت کے اعلان کردہ اکنامکس ریفارمز یعنی منی بجٹ کی بھر پور تائید کرتے ہیں، اکنامک ریفارمز سے ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیاف میان نعمان کبیر نے کہاکہ حکومت کا معاشی اعتماد قدر ے بہتر ہوا ہے، کاروبار صنعت و تجارت اور اسٹاک مارکیٹ خوش ہے، اکثر ٹیکسوں کو یا توکم کردیا گیا ہے یا بالکل ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کا مثبت پیکیج پیش کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے اور بینک ٹرانزیکشنز پر فائلرز کیلئے ٹیکس ختم کرنا درست اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کو معاشی ریلیف ملنے سے ملکی صنعت مضبوط ہوگی اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی خام مال پر ڈیوٹی ختم ہونے سے پیداواری لاگت میں کمی ہو گی جو برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گی، تاجروں کیلئے ٹیکس کی سادہ سکیم لانے کا اعلان بھی خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں