ضلعی انتظامیہ لاہور نے لبرٹی میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت لبرٹی گول چکر میں پودا لگایا

بدھ 20 مارچ 2019 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے لبرٹی میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت لبرٹی گول چکر میں پودا لگایا ۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عون چودھری ،گلوکارہ سائرہ نسیم ،اینکر عائشہ ،ایم پی اے امین چودھری ،اے سی ماڈل ٹائون اور لبرٹی کے تاجروں نے لبرٹی چوک میں پودا لگایا ۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہفتہ صفائی کو بھرپور طریقے سے منا یا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لبرٹی چوک میں آگاہی کیمپ لگایا گیا ہے اور سکول کے بچوں نے لبرٹی چوک میں پینٹنگز بھی بنا ئیں ہیں۔

(جاری ہے)

مہمانوں نے لوگوں میںآگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔علاوہ ازیںمحکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے کلین اینڈ گرین مہم کے تیسرے روز گرلز گائیڈ سنٹر نیو مسلم ٹائون لاہور میں آگاہی مہم تقریب کا انعقاد کیا گیا اور آ گاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اساتذہ اور طلباء میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے ۔کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے کیمپ بھی لگایا گیا ۔ کیمپ میں ہینڈ واش کے بارے میں آگاہی دی گئی اور بچوں کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔سکول انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کی کلین اینڈ گرین مہم کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں