ایف بی آرنے جعلی ریفنڈ لینے والی 3کمپنیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی،بینک اکائونٹس بھی منجمد

بدھ 22 جنوری 2020 12:34

ایف بی آرنے جعلی ریفنڈ لینے والی 3کمپنیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی،بینک اکائونٹس بھی منجمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے بوگس ،جعلی انوائسز اور جعلی ریفنڈ لینے والی 3کمپنیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی، فراڈ کرنے والی تینوں کمپنی کے بینک اکائونٹس بھی منجمد کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے بوگس ،جعلی انوائسز اور جعلی ریفنڈ لینے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا اورجعلی ریفنڈ کیس میں کراچی کی3نجی کمپنیوں کے نام سامنے آئے ہیں جس پر ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرا دیا گیا ۔

ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق تینوں کمپنی مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی سفارش کی گئی ہے، سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت 3کیس کو بلیک لسٹ کردیا گیا۔ایف بی آر کے ذرائع کے کہنا ہے کہ فراڈ کرنے والی تینوں کمپنی کے بینک اکائونٹس بھی منجمد کردئیے گئے اور بینکوں سے معلومات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں