ٹیکسو ں کے نظا م کو تبدیل ہو نا چا ہیے جو کہ سر مایہ کاری کے فروغ ، پیداوار کو بڑھانے اور معیشت کو تر قی دے ‘شاہ زیب اکرم

ایف بی آر کی جانب سے سی این آئی سی کا مسئلہ کوویڈ 19 کے باوجود حل نہیں ہوا، اس معاملے نے کاروباری سرگرمیاں کم کردی ہیں ایف بی آر مو جو دہ نظام محصولا ت میں صر ف اضا فہ کر رہا ہے ،ایف بی آر اسٹیک ہولڈر کے ساتھ بات چیت کے لئے وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کریں‘سینئر نائب صد ر ایف پی سی سی آئی

جمعرات 4 مارچ 2021 13:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہ اب ٹیکسو ں کے نظا م کو تبدیل ہو نا چا ہیے جو کہ سر مایہ کاری کے فروغ ، پیداوار کو بڑھانے اور معیشت کو تر قی دے جبکہ ایف بی آر مو جو دہ نظام محصولا ت میں صر ف اضا فہ کر رہا ہے ،ایف بی آر اسٹیک ہولڈر کے ساتھ بات چیت کے لئے وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کریں، ایف بی آر کی جانب سے سی این آئی سی کا مسئلہ کوویڈ 19 کے باوجود حل نہیں ہوا، اس معاملے نے کاروباری سرگرمیاں کم کردی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم، ریجنل چیئرمین چوہدری محمد سلیم بھُلراورسابق صدر میاں انجم نثار نے سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام پہلی آل پاکستان چیمبرز کانفرنس آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میںایف پی سی سی آئی کے مرکزی قائدین سمیت ملک بھر کے چیمبرز آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا، انجمن تاجران، ڈسٹری بیوٹر کونسل کے قائدین نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہاکہ حکومت کوئی بھی پالیسی بنانے سے پہلے ایف پی سی سی آئی اور دیگر متعلقہ ٹریڈ باڈیز کو اعتماد میں لے کر پالیسیز بنائے،مشاورت کے بغیر بنائی گی پالیسز کامیاب نہیں ہو سکتیں۔

انہوں نے ایف بی آر پر زور دیا کہ وہ اسٹیک ہولڈر کے ساتھ بات چیت کے لئے وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کریں۔انہوں نے سرگودھا کے اندر ڈرائی پورٹ کے قیام کو مقامی کاروباری برادری کے لیے مثبت اقدام قرار دیا۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین چوہدری محمد سلیم بھُلر نے کہاکہ ایف بی آر کی جانب سے سی این آئی سی کا مسئلہ کوویڈ 19 کے باوجود حل نہیں ہوا، اس معاملے نے کاروباری سرگرمیاں کم کردی ہیں۔

کاروباری شعبوں پر متعدد قوانین اور ضوابط نافذ کردیئے گئے ہیں جبکہ اعلی سطحی میٹنگوں میں ایف بی آر کے اہلکار جواب دینے سے قاصر ہیں جو محض وقت طلب نہیں ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ایف بی آرایف پی سی سی آئی کے ممبروں کے ارسال شدہ مسائل کاکو ئی جواب نہیں دیتی ہے ۔ ایف بی آرمحصولا ت وصول کرنے والے ذرائع کو نظر انداز کر رہی ہے جو کہ اس کی ذمہ داریو ں کے بر عکس ہے ۔

ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر میاں انجم نثار نے کہاکہ اب ٹیکسو ں کے نظا م کو تبدیل ہو نا چا ہیے جو کہ سر مایہ کاری کے فروغ ، پیداوار کو بڑھانے اور معیشت کو تر قی دے جبکہ ایف بی آر مو جو دہ نظام محصولا ت میں صر ف اضا فہ کر رہا ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین کوارڈنیشن محمد علی میاں نے کہاکہ ایف بی آرکو اپنی ما ضی کی پو زیشن پر واپس آنا چا ہیے تا کہ وہ ایف پی سی سی آئی کے ساتھ تجا رت، صنعت اور کاروبار کے مسائل پر بات چیت کرئے۔

ایف پی سی سی آئی مستحکم بنیا دوں پر اضا فی ٹیکس محصولا ت کے ساتھ معیشت کو فروغ دینے اور تر قی کے لیے اپنے ٹر یڈ ایسو سی ایشنز اور ممبر چیمبروں سے تجا ویز جمع کر تی ہے اگرایف بی آراعلیٰ سطح پر سنجیدگی کے ساتھ بجٹ امور پر ایف پی سی سی آئی کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کر ے تو اس سے تجا رت و صنعت کے مسائل حل ہو ں گے۔سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے بانی صدر شیخ آصف اقبال نے کہاکہ سرگودھا سے زراعت کی دیگر فصلوں سمیت کینو پوری دنیا میں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔

حکومت اور ایف پی سی سی آئی کے تعاون سے کینو کی ایکسپورٹ میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ایس ایم ایز جو کہ معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتی ہے اسے بھی عملی سطح پر نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر میاں انجم نثار نے سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے نو منتخب ایگزیکٹیو ممبران شیخ آصف اقبال، امجد محمود بھٹی، محمد شیر دل، خرم شعیب، رضوان افتخار، چوہدری منیر حسین، بلال ظفر، امتیاز احمد ڈوگر،نثار علی، چوہدری عبدالجبار، انعام اللہ ظفر، نصیر احمد، چوہدری اختر علی، شہزاد احمد، احمد فاروق پراچہ، مرزا خالد محمود ثاقب، محمد شہزاد، اور شیخ وسیم سے حلف لیا۔

اجلاس میںشیخ عبدالسلیم ،زبیر احمد انصاری ، شیخ اسلم ، ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار علی ،مرزا عبدالرحمن ،غلام حسین جج ، سجاد سرور ، رضوان اللہ،تاج محمد ، میاں ظفر اقبال ، محمد شفیق انجم، ندیم شیخ ، شیخ دانش ، رانا خرم محمود نائب ، ملک ظہیر احمد، مدثر فیاض ، محمد زاہد قریشی ودیگر نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں