ہفتہ اتوار کاروباری بندش سے تاجربرادری پریشانی کا شکار ہے ‘خادم حسین

کاروباری اوقات کی بندش سے تاجروں کا کاروبار تباہ ہورہا ہی: سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ

منگل 20 اپریل 2021 18:28

ہفتہ اتوار کاروباری بندش سے تاجربرادری پریشانی کا شکار ہے ‘خادم حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) فیروز پور بورڈ کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے کورونا وباء کے باعث پنجاب بھر میں ہفتہ اتوار کاروباری بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تاجر برادری پریشانی کا شکار ہے نیز کاروباری اوقات کی بندش سے قبل از وقت دوکانیں بند کرنے سے تاجروں کا کاروبار تباہ ہورہا ہے اور وہ معاشی مشکلات کا شکار ہیں اس لیے مارکیٹوں میں رش سے بچنے کیلئے ہفتہ اتوار تعطیل ختم کی جائے اور کاروباری اوقات کار میں اضافہ کیا جائے تاکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے تاجر برادری اپنا کاروبار جاری و ساری رکھ سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ ختم ہونے والا ہے اور عوام عید کی تیاریوں کے لیے مارکیٹوںمیں آرہی ہے ہفتہ اتوار چھٹی اور اوقات کار6بجے تک مقرر ہونے سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں ۔تاجر برادری پہلے ہی حکومتی ہدایات پرکورونا ایس او پیز پر عمل کرکے کاروبار کررہی ہے اس لیے ہفتہ اتوار تعطیل اور 6بجے تک کاروبار کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔تاکہ کاروباری سرگرمیوں اور حکومتی ٹیکسوں میں اضافہ ہوسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں