موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے لے کر 18ہزار روپے تک کمی

جمعرات 25 اپریل 2024 18:51

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان میں مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل فون اور بیرون ممالک سے درآمد کیے گئے موبائل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ چار ماہ کے دوران مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں 3سے 18ہزار روپے تک کی کمی رپورٹ کی گئی ۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی کی وجہ ڈالر کی قدر میں کئی ماہ سے استحکام، ایف بی آر کی نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی ڈیوٹی میں کمی اور مقامی سطح پر موبائل بنانے والوں کو سامان درآمد کرنے میں ریلیف ملنے سمیت دیگر وجوہات ہیں۔

مقامی سطح پر تیار ہونے والے سمارٹ موبائل فونز کی قیمت میں 3ہزار روپے سے لے کر 18ہزار روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔ پاکستان میں تقریباً 30کے قریب موبائل فون بنانے والی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ یہ کمپنیاں پاکستان میں عالمی معیار کے موبائل فون تیار کر رہی ہیں۔ پاکستان میں تیار ہونے والے موبائل فونز نا صرف پاکستان میں استعمال ہو رہے ہیں بلکہ اب پاکستان سے باہر بھی بھیجے جا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں