ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1227روپے ریکارڈ

جمعرات 25 اپریل 2024 18:51

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق 18اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1227روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ کے مقابلہ میں 0.21فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1202روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.28فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1205روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1210روپے، راولپنڈی 1199روپے، گوجرانوالہ 1250روپے، سیالکوٹ 1240روپے، لاہور1280روپے، فیصل آباد 1240روپے، سرگودھا 1220روپے، ملتان 1229روپے، بہاولپور1250روپے، پشاور1201روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1177روپے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1171روپے، حیدرآباد 1180روپے، سکھر1300 روپے، لاڑکانہ 1173روپے، کوئٹہ 1210روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 117 روپے ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں